لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عمران خان اور فوج کے درمیان مذاکرات سبوتاژ کر رہی ہے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان اپنی ذات کیلئے نہیں، ملک و قوم کیلئے مذاکرات پر رضامند ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بااختیار مقتدر حلقوں سے ہی مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں، ن لیگ مذاکرات کو سبوتاژ کر رہی ہے، اسے پتہ ہے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنا پڑیگا، ن لیگ فوج کیخلاف سب سے زیادہ زہر اگلنے والی جماعت ہے۔
تبصرے بند ہیں.