افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 150 سے زائد افراد ہلاک

52

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث150 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔صوبہ میں مقامی حکومت کے عہدیدار نے بتایا کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔

 

طالبان کی وزارت داخلہ ے ترجمان عبدالمتین کنی نے کہا کہ شمالی افغانستان میں تباہ کن سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد تین صوبوں میں بڑھ کر 153 ہو گئی ہے۔ جمعے کو ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے شمالی بغلان، تخار اور بدخشاں میں سیلاب سے کم از کم 138 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

طالبان حکام نے راتوں رات شہریوں کی مدد کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجے جب یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ 100 سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

 

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق بہت سے لوگ بے گھر ہو گئے تھے اور نقل و حمل، پانی اور فضلہ کا نظام "شدید طور پر درہم برہم” ہو گیا تھا۔ڈبلیو ایچ او کے افغانستان کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ”اثرات بہت گہرے ہیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان اور زخمی ہوئے، بہت سے لوگ ابھی تک لا پتہ ہیں“۔

 

ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ سیلاب سے چار صحت مراکز کو نقصان پہنچا اور ایک تباہ ہوا اور کہا کہ ایجنسی سیلاب زدہ علاقوں میں علاج فراہم کرنے کے لیے صحت کی ٹیمیں بھیج رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.