دکی: بلوچستان کے علاقے دکی میں ٹھیکدار ندی کے مقام پر 2 بارودی سرنگ میں دھماکے ہوئے۔
بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکار سمیت 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پہلا بارودی سرنگ دھماکا کوئلے سے لوڈ ٹرک گزرنے کےدوران ہوا جبکہ دوسرا بارودی سرنگ دھماکا موقع پر لوگ جمع ہونے کے بعد ہوا۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند سالوں کے دوران دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں اور بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تبصرے بند ہیں.