"کسی کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں، آپ چاہتے ہیں میں بھی باہر بیٹھ جاؤں، ٹیم میں نہیں ہوں گا تو کمبی نیشن کیسے سیٹ کروں گا،کوئی کسی حال میں خوش نہیں ،سب کیلئے دعا کریں”

171

 

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ "آپ چاہتے ہیں کہ میں بھی باہر بیٹھ جاؤں، ٹیم میں نہیں ہوں گا تو کمبینیشن کیسے سیٹ کروں گا۔ ”

 

لاہور میں میچ کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے ایک صحافی کے سوال پر کہا کہ باہر بیٹھنے کی آپ کی تجویز پر غور کروں گا لیکن مجھے کسی کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ روٹیشن کرتے ہیں تو کہا جاتا ہوں کیوں کر رہے ہیں؟ نہیں کرتے تو کہتے ہیں کیوں نہیں کرتے؟ کسی حال میں خوش نہیں ہیں۔ آپ سب کیلئے دعا کیا کریں گے۔

 

بابر اعظم نے کہا کہ غلطیوں پر قابو پائیں گے، ورلڈ کپ قریب ہے کوشش ہوگی کہ غلطیاں نہ ہوں۔ پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں اچھا کھیل پیش کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے مڈل آرڈر فکر مندی کی بات ہے، فیلڈنگ میں ہمیں ابھی محنت کرنی ہے اور بہتری لانی ہے۔

تبصرے بند ہیں.