آج سے 29اپریل تک لاہور سمیت پنجاب میں گرج چمک، طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان

24

لاہور: آج سے 29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے۔

 

ترجمان پی ڈی ایم اےکے مطابق 26سے 28اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولا، گجرات میں بارشیں ہوں گی جبکہ حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی جبکہ بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

 

ڈی جی پی ڈی ایم اے  عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ صحت  آبپاشی  تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔

 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو ہدایت  کو ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔

 

بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں ۔

 

ترجمان نے مزید کہا کہ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں۔

تبصرے بند ہیں.