لاہور: سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعلی مریم نواز کے خلاف پولیس کی یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی ،کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔
درکواست مین استدعا کی گئی کہ عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
تبصرے بند ہیں.