اسلام آباد :ٹیکس قوانین میں ترمیم سے متعلق بل 2024 ایوان میں پیش کر دیا گیا۔بل وزیر خزانہ کی جانب سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہےکہ کسی بھی ملک کی معیشت کو چلانے کے لیے ٹیکس وصولی بہتر ہونا ضروری ہے۔ ہماری ٹیکس وصولی بین الاقوامی معیار سے بہت کم ہے۔
تقریباً 2700 ارب کے معاملات اس وقت عدالتوں میں زیر التوا ہیں،ہم ٹریبونلز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 35 تک کرنا چاہتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.