سونا 7 ہزار 800 روپے فی تولہ سستا

19

ملک بھر میں سونا 7 ہزار 800 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔

 

قیمتوں میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

 

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہو گئی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ 16 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.