دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس:عظم سواتی کی ضمانت منظور

17

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی پر دفعہ 144 کے تحت درج مقدمہ میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ ایند سیشن عدالت نے5 ہزار کے مچلکوں کی عوض اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کردی.

 

اعظم خان سواتی ایڈیشنل جج اویس محمد خان نیازی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ اعظم سواتی کے وکیل علی بخاری کیجانب سے عدالت میں دلائل دیئے گئے۔

 

وکیل علی بخاری نے کہا کہ اس کیس میں اعظم سواتی گرفتار ہوئے اور اگلے ہی روز ضمانت ہوگئی ۔ بعدازاں عدم پیشی پر اعظم سواتی کی ضمانت خارج کرکے اشتہاری قرار دے دیا ۔اس کیس میں تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔

 

علی بخاری ایڈووکیٹ کیجانب سے دوران دلائل سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے حوالے دیئے گئے ۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مدعی متعلقہ افسر بن سکتا ہے۔ اس کیس میں پولیس افسر کو مدعی بنایا گیا ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کردی ۔

 

یاد رہے کہ  اعظم سواتی کیخلاف 2014 کے دھرنوں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.