اسلام آباد: عدالت کے حکم پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال میں طبی معائنہ کیا ہے۔ تمام رپورٹس نارمل آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے چیک اپ میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔ ای سی جی، ایکو، الٹراساؤنڈ اور اینڈوسکوپی کی گئی ۔ بشریٰ بی بی کے تمام میڈیکل ٹیسٹ نارمل آئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو صرف گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے ۔بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.