اسلام آباد: احتساب عدالت کے حکم پر بشری بی بی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا۔ اڈیالہ جیل ڈاکٹرز کی موجودگی میں چیک اپ اور ٹیسٹ جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے چیک اپ کے لیے سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی ہمراہ ہے، ان کا معدے اور خون کا ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔
بشری بی بی کی ہسپتال میں انڈوسکوپی کی جارہی ہے، انڈواسکوپی کے علاوہ ڈاکٹر کی ہدایات پر دیگر ٹیسٹ بھی ہوں گے۔
اس دوران بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج اور شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم یوسف بھی موجود ہیں۔
تبصرے بند ہیں.