بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

72

کوئٹہ:بلوچستان کابینہ نے ڈیڑھ ماہ بعد حلف اٹھا لیا۔گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے 14رکنی کابینہ سےحلف لیا۔

 

بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔تقریب میں گورنر بلوچستان نے 14 رکنی کابینہ میں شامل وزرا سے حلف لیا۔

 

کابینہ میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے 6،6 وزرا شامل ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے دو ارکان کو بھی کابینہ میں  نمائندگی دی گئی ہے۔

 

حلف اٹھانے والوں میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ شامل ہیں۔سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، عبدالرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کردگیلو،بخت کاکڑ، طارق مگسی نے حلف اٹھایا۔

شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا لانگو نے بھی حلف اٹھایا۔

تبصرے بند ہیں.