لاہور : معروف اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا کہ آج تک کبھی کسی مرد نے ان سے تعلقات استوار کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ شاید اس کی وجہ میری شخصیت ہے، میرے رعب کی وجہ سے وہ مجھ سے ڈرتے ہیں اور مجھ سے دور رہتے ہیں، جو کہ اچھی بات ہے کہ وہ مجھ سے روابط بڑھانے سے قبل سوچتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے مہوش حیات نے کہا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو حسِ مزاح رکھتا ہو اور شخصیت اچھی ہو اور ساتھ ہی وہ مالی اعتبار سے مستحکم ہو اور ان سے زیادہ پیسے کماتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لُکس سے کوئی غرض نہیں ہے لیکن چونکہ میں سنجیدہ ہوں اس لیے چاہتی ہوں کہ کوئی ایسا شخص ملے جس کا حس مزاح بہت اچھا ہو اور ساتھ ہی وہ رومانٹک بھی ہو۔ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔
مہوش حیات کے مطابق وہ ایک پرفیکشنسٹ ہیں اور چاہتی ہیں کہ شادی کے رشتے کو بھی پوری طرح نبھائیں اس لیے ابھی کیرئیر پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں اور مقرر اہداف پورے کرنے کے بعد شادی کی خواہش مند ہیں۔
تبصرے بند ہیں.