ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری

23

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ صحت نے گوادر، تربت اور لسبیلہ میں ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔سیکرٹری صحت بلوچستان کے مطابق محکمہ صحت نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر شراکت داروں کی مدد سے ملیریا، ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایک رسپانس پلان تیار کیا ہے  جس کے لیے رہنما خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔

سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ  عوامی آگاہی کے لیے اضلاع میں مہم چلائی جا رہی ہے جس میں علما کرام، سول سوسائٹی اور کمیونٹیز شامل ہیں جب کہ ضلع میں ملیریا اور ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.