لاہور: تمام لائسنس دفاتر،خدمت مراکز سینٹر کھل گئے، سی ٹی او لاہور کے حکم پر آج سے تمام لائسنس سینٹر معمول کے مطابق کام کریں گے.
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ شہری لائسنس سروسز کےلئے کسی بھی وقت تشریف لاسکتے ہیں، شہر میں 02 خدمت مراکز 14 مختلف پولیس سروسز24/7 فراہم کررہے ہیں۔
شہری گھر بیٹھے بھی آن لائن سروسز سے بھی استفاده حاصل کرسکتے ہیں، لرنر پرمٹ،رینول، ڈوپلکیٹ اور رینول انٹرنیشنل لائسنس کی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔
سی ٹی او لاہورنے مزید کہا کہ باعزت طریقہ سے سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لائسنس دفاتر میں میرٹ اور ٹرانسپرنسی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.