اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے قریبی برادرانہ، تجارتی تعلقات کےفروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم نے قطر کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
تبصرے بند ہیں.