بلوچستان کابینہ عید کے بعد تشکیل دی جائے گی

131

کوئٹہ: بلوچستان کابینہ جو کافی عرصے سے التواکا شکار تھی، اب یہ کہاجارہا ہےکہ یہ عید الفطر کے بعد تشکیل پائے گی۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ عیدالفطر کے فوری بعد حلف اٹھائے گی۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کے فارمولے پر اتحادیوں میں اتفاق رائے موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کی حلف برداری کی تقریب چند روز قبل طے پائی تھی، وزیراعلٰی کو بھائی کے طبی چیک اپ کے لیے ہنگامی طور پر بیرون ملک جانا پڑا۔شاہد رند نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے باعث اب بلوچستان کابینہ عید کے بعد تشکیل دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.