9 مئی واقعات کیس: بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت پر دلائل طلب

13

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانیٔ پی ٹی آئی کی ے خلاف تھانہ کھنہ میں درج 9 مئی واقعات کیس میں درخواستِ بریت پر دلائل طلب کر لیے۔

 

اسلام آباد  کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں درج 9 مئی واقعات کیس پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیب بلال نے کی۔

 

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھاعدالت میں پیش ہوئے اور عمران خان کی درخواستِ بریت دائر کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت پر 15 مئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے ہیں۔

 

دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیب بلال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع ہوگیاہے، بانی پی ٹی آئی پر کتنے کیسز رہتے ہیں ؟۔ جس پر نعیم  پنجوتھا نے بتا یا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کی سزا معطل ہوچکی، غیر شرعی نکاح اور سائفر کیس میں سزائیں ابھی باقی ہیں، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت کروانی ہی۔

 

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت پر 15 مئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔

تبصرے بند ہیں.