کوہلو : جندران کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

61

لاہور : سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کو آپ ہلکا نہ لیں ان کی مہربانی ہے کہ وہ وزیر داخلہ پر ہی اکتفا کر رہے ہیں وہ چاہیں تو وزیر اعظم بھی بن سکتے ہیں۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو ایک ہفتے کے اندر تین مقدمات میں دی جانے والی سزائیں ہمیں ہروانے کیلئے دی گئیں۔ یہ کیسز کسی بھی جج کے پاس جائیں گے تو وہ تمام کیسز میں عمران خان کو بری کردے گا۔

 

رانا ثناء اللہ بشریٰ بی بی کے کھانے میں زہر ملانے کے معاملے کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے، بشریٰ بی بی  کو بھی اس حوالے سے شواہد پیش کرنے چاہئیں، انہیں اتنا تک پتہ ہے کہ ٹوائلٹ کلینر کے 3قطرے ملائے گئے تو اس کا مطلب ان کے پاس ثبوت ہیں، اگر ایسا ہوا ہے تو اسکی تفتیش ہونی چاہئے اوراس کردار تک پہنچاجانا چاہئے۔

تبصرے بند ہیں.