وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی رکنیت چیلنج

105

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی رکنیت جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی نے چیلنج کردی۔دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا میر سرفراز بگٹی کو حلقہ پی بی 10 سے الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے دی گئی؟ میر سرفراز بگٹی نگران کابینہ کا حصہ ہوتے ہوئے الیکشن نہیں لڑ سکتے تھے، میر سرفراز بگٹی نے من پسند پولنگ عملہ تعینات کروا کر استعفیٰ دیا اور الیکشن لڑا۔
درخواست کے متن کے مطابق میر سرفراز بگٹی نے کاغذی کارروائی میں جہاں سے ووٹ لئے اس کی شرح 80 سے 99 فیصد تھی، ننانوے فیصد کاسٹنگ کہیں ممکن ہی نہیں، انگوٹھے ویری فائی کروائے جائیں، میر سرفراز بگٹی الیکشن لڑنے کیلئے اہل نہیں تھے تو بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کیسے رکھ سکتے ہیں۔
نوابزادہ گہرام بگٹی نے درخواست میں پی بی 10 کی نشست فوری خالی قرار دیکر ضمنی انتخاب کرانے کی استدعا کردی۔

تبصرے بند ہیں.