ویمنز ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

43

کولمبو:ویمنز ایشیا کپ کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، کپ میں شرکت کرنے والی 8 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ویمنز ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک دمبولہ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پول اے میں پاکستان، بھارت، یو اے ای اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہونگی۔

پول بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔افتتاحی میچ میں 19 جولائی کو پاکستان اور نیپال جبکہ بھارت اور یو اے ای کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا 21 جولائی کو ہوگاجبکہ ویمنز ایشیا کپ کا فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.