غزہ والوں کی بے بسی، بمباری کے ساتھ امداد بھی جانے لینے لگی،فضا سے گرائی گئی امداد18 فلسطینیوں کی جان لے گئی

45

غزہ :غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد بت مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد سے مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ کے شمالی ساحلی علاقےمیں فضا سے گرائی جانے والی امداد کا کچھ حصہ سمندر اورکچھ خشکی پر گرا۔
بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کے لیے سمندر میں کودنے والے 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب خشکی میں گرے امدادی سامان کو لینےکے لیے بھگدڑ مچنے سے 6 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ میڈیا آفس کے مطابق شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے زمینی راستے بحال کیے جائیں۔

تبصرے بند ہیں.