قیدی 804 کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیاجائے گا،رانا ثنا اللہ ایک سے زیادہ بار کہہ چکے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نہیں رہیں گے: بیرسٹر گوہر
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سینیٹ الیکشن پر بات ہوئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے سینیٹ الیکشن پر بات ہوئی ہےان کاکہنا تھا کہ قیدی 804 کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیاجائے گا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔خیبر پختونخوا سے فیض الرحمان اور شفقت ایاز ہمارے امیدوار ہوں گے۔ زلفی بخاری پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار ہوں گے۔
خیبر پختونخوا سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر ہمارے امیدوار اعظم سواتی اور نورالحق قادری کورنگ امیدوار ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میرا جینا ، مرنا پاکستان کے لیے ہے۔ خیبر پختونخوا میں جلسے ہوں گے، جہاں شیر افضل مروت بھی ہوں گے۔ خیبر پختونخوا میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ پنجاب میں ہمارے پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال ہوں گے۔پنجاب سے زلفی بخاری کی جگہ علامہ ناصر عباس امیدوار ہوں گے۔
زلفی بخاری اور راجہ ناصر عباس کے علاوہ تمام امیدوار کل کاغذات واپس لے لیں گے۔رانا ثنا اللہ ایک سے زیادہ بار کہہ چکے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نہیں رہیں گے۔ رانا ثنا اللہ کو عوام نے مائنس کردیا ہے۔ آج اڈیالہ جیل میں القادر کیس چل رہا ہے۔ القادر کے فنانس آفیسر نے آج گواہی دی ہے۔
یہ سیاسی کیس ہے، جس کے تحت بانی پی ٹی آئی کوگرفتار رکھنا ہے۔بشری بی بی کابیان پالیسی بیان سمجھیں۔ بشری بی بی کا توشہ خانہ کیس میں نام نہیں ہے۔ ؎
چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اسد مجید دوبارہ اپنا بیان دے، وہ میڈیا پر آکر بیان دے تاکہ سب کو پتا چلے کہ الفاظ کیا تھے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا دالا گیا پر ہم نے احتجاج نہیں کیے نا ہی استعفی دیے، جہاں تک بانی پی ٹی آئی کی زندگی کا سوال ہے تو یہ باعث تشویش ہے۔
تبصرے بند ہیں.