اسلام آباد : آئیل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے سیکرٹری پیٹرولیم کو خط لکھ دیا۔ او سی اے سی کاکہنا ہے کہ پیٹرول ڈیزل کی فروخت کی صورتحال کورونا کے عرصے کے برابر ہوگئی ہے۔
خط کے متن میں لکھاگیا کہ گذشتہ سال کے مقابلے جولائی تافروری ڈیزل ، پٹرول کی فروخت 6.5 فی صد کم رہی۔ مزید کہاگیا کہ تیل کی سمگلنگ سے تیل کی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اوسی اے سی نے تیل کی سمگلنگ روکنے کےلیے اقداما ت کی سفارش کی ۔سمگل شدہ تیل کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈائون کی سفارش کی گئی۔
او سی اے سی نے تیل سمگلنگ کے خلاف قانون سازی کی تجویز دی۔ اوسی اے سی نے غیر قانونی پیٹرول پمپس کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ تیل سمگلنگ کے خلاف ملک گیر مہم کی بھی سفارش کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.