حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مان لی

57

اسلا م آباد : آئی ایم ایف کی شرط پر  فنڈز کی جانچ پڑتال کے لیے  ٹیگنگ سسٹم متعارف کرایاجائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط منظور کی ہے کہ ترقیاتی فنڈز  کی  جانچ پڑتال  کے لیے  ٹیگنگ سسٹم متعارف کرایاجائے گا۔

ٹیگنگ سسٹم سے وزارت  خزانہ اور آئی ایم  ایف  کو براہ راست رپورٹ ملے گی۔ متعلقہ وزارتیں  مختص بجٹ کی یوٹیلائزیشن  نہ ہونے تک نئی ڈیمانڈ  نہیں کرسکیں گی۔ٹیگنگ سسٹم متعارف کرانے کے لیے آئندہ بجٹ تک کی ڈیڈ لائن ہے۔

تبصرے بند ہیں.