وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کردیا،ریلیف پیکیج کا حجم بڑھانے کے ساتھ دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت

221

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف  نے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کردیاہے۔ ریلیف پیکیج کا حجم بڑھانے کے ساتھ دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت  کی  گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کا حجم ساڑھے7 سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا ہے۔اس حوالے سے یوٹیلٹی سٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ موبائل یونٹس بھی کھانے پینے کی سستی اشیاء دیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکیج پہنچایا جائے۔ابتدائی طور پر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکیج ریلیف مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔ موبائل ایپ کے استعمال کی رہنمائی کے لیے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی۔ڈیجیٹل ٹیکنالوجی والا ڈیش بورڈ بنایا جا رہا ہے تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہو سکے۔

ریلیف پیکیج کے ذریعے 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں سستے داموں کھانے پینے کی اشیاء دی جائیں گی۔رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحق افراد کو بازار سے 30 فیصد سستی اشیاء دی جائیں گی۔آٹے پر فی کلو 77 روپے اور گھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.