لاہور : پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص منتخب خواتین اور اقلیتی ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے۔ سپیکر ملک احمد خان نے حلف لیا۔
اجلاس شروع ہوتے ہی سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ایوان میں شور شرابا کیا اور سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ اپوزیشن ارکان کے شور شرابے میں ہی سپیکر نے ارکان سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کی دی گئی ہیں ۔ آج انہی نشستوں پر منتخب 21 خواتین ارکان اور 3 اقلیتی ارکان نے حلف اٹھایا۔
تبصرے بند ہیں.