پوری دنیا کی نظریں ہم پر جمی ہیں کہ کس طرح سے ملک کی خدمت کرتے ہیں: شہباز شریف

116

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ہمالیہ نما ہوشربا چیلنجوں کا سامنا ہے اور پوری دنیا کی نظریں ہم پر جمی ہیں کہ ہم اس مینڈیٹ میں رہتے ہوئے کس طرح سے ملک کی خدمت کرتے ہیں۔
اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ   ملک کو ہمالیہ نما ہوشربا چیلنجوں کا سامنا ہے اور پوری دنیا کی نظریں ہم پر جمی ہیں کہ ہم اس مینڈیٹ میں رہتے ہوئے کس طرح سے ملک کی خدمت کرتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ  وفاق میں ایک اتحادی حکومت دوبارہ معرض وجود میں آئی ہے اور صوبوں میں پیپلز پارٹی سندھ، پنجاب میں مسلم لیگ(ن) اور بلوچستان میں وفاق کی طرز پر ایک مخلوط حکومت معرض وجود میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا فیصلہ تھا جس کا ہم سب کو احترام کرنا ہے جنہوں نے جس طریقے سے مختلف جماعتوں کو یہ مینڈیٹ دیا ہے تو پوری دنیا ہمیں باریک بینی سے ہمیں دیکھ رہی ہے کہ ان جماعتوں میں کتنی صلاحیت ہے کہ یہ اس مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے کس طرح عوام کے مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان تمام نے زعما نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا مجھے دوبارہ وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ سے ملک کو درپیش ہمالیہ نما چیلنجوں کے لیے دعا کرنی ہے اور پچھلے چار دنوں میں معاشی چیلنجوں پر لگاتار کئی گھنٹوں تک اجلاس کی صدارت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہوشربا چیلنجز ہیں اور ہمارا گیس اور بجلی کا گردشی قرضہ مجموعی طور پر 50 کھرب ہے، پی آئی اے کا قرضہ 825 ارب روپے ہے، بجلی کی چوری سالانہ 500ارب روپے ہے اور اسی سے اندازہ ہو جائے گا کہ صورتحال کتنی گمبھیر ہے۔

تبصرے بند ہیں.