راولپنڈی :خیبرپختونخوا میں دو مقامات پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر میں پہلے آپریشن میں شمروز عرف شانے مارا گیا جبکہ ڈی آئی خان میں کیے گئے دوسرے آپریشن کے دوران دہشت گرد منصور ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا، مزید دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.