کراچی: سندھ اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج صبح ہوگا، 168 نومنتخب ارکان میں سے 147 نے حلف اٹھالیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے نامزد سپیکر سید اویس شاہ اور ڈپٹی سپیکر نوید انتھونی کے کاغذات درست قرار دے دیے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ چاہتی ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کا انتخاب بلامقابلہ ہو۔ذرائع کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کو ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بات چیت کی ذمے داری دی گئی ہے۔
جماعت اسلامی، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان حلف لینے نہیں آئے۔
تبصرے بند ہیں.