9 مئی واقعات کیس: یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ آئندہ  سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب

112

لاہور: انسداددہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں تھانہ شاد مان نزر اتش کرنے سے متعلق  کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد, عمر سرفراز چیمہ کو آئندہ  سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا۔

 

انسداددہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے 9 مئی واقعات میں تھانہ شاد مان نزر اتش کرنے سے متعلق  کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے لیےڈاکٹر یاسمین راشد,عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو طلب کر لیا۔

 

ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ عدالت میں پیش ہوئےاور چالان کی کاپیاں موصول کر لیں۔ جبکہ ملزم طاہر خان، ارباز خان، محمد گل، محمد فہیم، سمیت دیگر ملزمان نے بھی چالان کی کاپیاں موصول کیں

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے عکیل نےعدالت میں کہا کہ ہمیں مکمل معلومات نہیں فراہم کی جا رہی، ہمیں آڈیو وڈیو گواہوں کی فہرست سب کچھ فراہم کیا جائے۔ تمام تر کاغذات کی فراہمی کے بعد ٹرائل شروع کیا جائے تاکہ ہم تیاری کر سکیں۔

 

جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو تمام دستاویزات فراہم کی جائینگی۔

تبصرے بند ہیں.