اسلام آباد: عام انتخابات 2024 سے قبل الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی و کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کردیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سےملک بھر کے بلدیاتی اداروں کی فنڈز منجمند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز الیکشن مکمل ہونےتک منجمد رہیں گے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امور نمٹائیں گے، الیکشن تک بلدیاتی ادارے نئی سکیم کا اجراء یا ٹینڈر نہیں کرسکیں گے صرف صفائی اور سینیٹیشن کا کام کرینگے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے جن کا اعلان عام انتخابات کے شیڈول اجراء سے پہلے ہوا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز اجراء پر پابندی شفاف الیکشنز کی وجہ سے لگائی گئی۔
تبصرے بند ہیں.