بیجنگ: چین کے مغربی حصے میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی اور 47 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ زلزلہ ووشو کاؤنٹی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بجے کے فوراً بعد آیاجس کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے میں 6 افراد زخمی اور 120 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 47 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
زلزلہ نیٹورک کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی چین کے ووشی کاؤنٹی کا پہاڑی علاقہ اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔
چینی خبر رساں ادارے نے کہا کہ مرکزی زلزلے کے بعد سے کئی آفٹر شاکس آئے، جن کی شدت 4.5 تک ریکارڈ کی گئی۔
حکام نے 7.0 شدت کے زلزلے کے بعد ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر نقصان کا انتباہ دیا ہے، پڑوسی ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ازبکستان میں زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.