بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں ،بانی پی ٹی آئی کے خوف سے لاڈلوں کی نیندیں حرام ہیں: پرویز الہٰی

79

 

لاہور:پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الٰہی کاکہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں ،بانی پی ٹی آئی کے خوف سے لاڈلوں کی نیندیں حرام ہیں۔ پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں ،بانی پی ٹی آئی کے خوف سے لاڈلوں کی نیندیں حرام ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کو انتخابات نہ لڑنے دینا کون سی جمہوریت ہے، بانی پی ٹی آئی کے خوف سے دونوں لاڈلوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں مشکل وقت میں کبھی کسی کو نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے خالی اجتماع نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام نے ان لاڈلوں کو مسترد کر دیا ہے، 8 فروری کو پی ٹی آئی کے نامزد افراد ہی کامیاب ہوں گے۔ ہمیں آزادانہ الیکشن مہم چلانے نہیں دی جارہی، امیدواروں کے گھروں اور انتخابی دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، آخر کسے خوش کیا جارہا ہے، ہم سیاسی مقابلے کے لیے تیار ہیں، الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

تبصرے بند ہیں.