پاکستان تمام ریاستوں کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے پر اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: صدر مملکت

31

 

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہپاکستان تمام ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے اور  اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

 

ایرانی میزائل حملے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ایرانی صوبے سیستان میں بھرپور کارروائی پر صدر مملکت عارف علوی نےدہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی کو سراہا۔

 

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے بیان میں کہاکہ  پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی مشترکہ چیلنج ہے، جس کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان تمام ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے، اور دیگر ممالک سے بھی توقع رکھتا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔

صدر مملکت داکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں، مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.