عام انتخابات: چیئر مین پی کے میپ محمود خان اچکزئی، مولانا فضل الرحمٰن کے حق میں دستبردار

89

 

پشین: پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 کیلئے حلقہ این اے 265 پشین سے مولانا فضل الرحمٰن کیلئے دستبردار ہوگئے۔

پی کے میپ کے اعلامیے کے مطابق محمود خان اچکزئی پشین سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 265 سے جے یو آئی سربراہ مولانافضل الرحمٰن کےحق میں دستبردار ہوئے ہیں۔

 

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے اس نشست سے پارٹی کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی۔

 

خیال رہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن  پہلی مرتبہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی کسی نشست سے انتخاب لڑیں گے۔

تبصرے بند ہیں.