بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ ۔۔۔انتخابی قسمت کا فیصلہ 10 جنوری کو سنایاجائے گا
لاہور:بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی این اے 89 میانوالی پر اپیل کا فیصلہ محفوظ کیا ہے۔عمران خان کی اپیل سے متعلق فیصلہ الیکشن ٹربیونل 10 جنوری کو سنائے گا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکے خلاف بھی ایپلیٹ ٹریبیونل میں اپیل دائر کی تھی۔درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے غیر قانونی طور پر این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔
درخواست میں کہا گیا کہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا تعلق این اے 122 سے ہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایپلیٹ ٹریبیونل ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔
بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے استدعا کی کہ ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔انہوں
نے کہا کہ آر او یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کے معاملہ مورل ٹرپیٹیوٹ کا ہے یا نہیں، کوئی شخص اہل ہے یا نہ اہل اس کے لیے شواہد چاہیے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے معاملے میں آر او کے فیصلے میں ایسا کچھ نہیں تھا، 2018 میں خواجہ محمد آصف کیس کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔
بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کے این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی کی انتخابی قسمت کا فیصلہ 10 جنوری کو صبح 10 بجے سنایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.