دھند نے راستے دھندلا دیے،سردی کی شدت میں اضافہ

27

لاہور: دھند نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ملک  بھر میں  بارش اور  برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔باغات کے شہر لاہور میں شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لاہور میں بھی کڑاکے کی سردی پڑنے سے درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

سموگ کے بادلوں سے شہری نزلہ زکام کھانسی گلے کی خراش جیسی موذی بیماریوں میں مبتلاء ہونے لگے ۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمان سے گرتی برف سے نظارے حسین ہوگئے۔ کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، مستونگ، قلات سمیت کئی علاقوں میں بارش سے موسم شدید سرد ہوگیا۔

قلات میں پارہ منفی 3، زیارت میں منفی2اور کوئٹہ میں منفی ایک تک گر گیا ۔ وادی نیلم میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث ندی نالے اور چشمے جم گئے۔ شدید سردی کی وجہ سے سیاحوں کی آمدورفت  معطل ہوگئی

تبصرے بند ہیں.