جعلی رسید کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں 16 جنوری تک توسیع

74

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعلی رسید کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔

 

سابق چئیر مین پی ٹی آئی  اور بشری بی بی کے خلاف جعلی رسید کیس میں ضمانت کی درخواستوں پرڈیوٹی جج احمد ارشد محمود  نے سماعت کی۔ بشریٰ بی بی اپنے وکلاء خالد یوسف، عمیر نیازی اور عثمان گل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

 

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیسز میں استغاثہ سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہو سکا، بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں جمع نہیں کروائی جا سکی۔

 

عدالت نے جعلی رسیدوں کے کیس میں بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 جنوری تک توسیع کردی ۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جعلی رسیدوں کے کیس سمیت 6 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں بھی 16 جنوری تک توسیع کردی گئی۔

تبصرے بند ہیں.