پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

32

 

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روزہ توسیع کردی۔

 

سیشن عدالت میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمہ کو عدالت میں پیش کرتےہوئے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔

تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے عدالت سے کہا کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش درکار ہے لہٰذا ملزمہ کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

 

دوسری جانب صنم جاوید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی۔

 

 

تبصرے بند ہیں.