فیض آباد دھرنا کیس: جنرل فیض حمید کو دوسری بار طلب کر لیا گیا

35

 

اسلام آباد : فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے اگلے ہفتے طلب کرلیا ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے ٹی ایل پی فیض آباد دھرنا کیس میں دوسری بار طلب کیا ہے۔

 

طلبی کا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ اگلے ہفتے جنرل فیض حمید کمیشن کے سامنے فیض آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

 

ایک حکومتی عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سابق آئی ایس آئی چیف ایک متعلقہ سرکاری افسر کی حیثیت سے فیض آباد دھرنا کیس اور وجوہات پر شواہد اکٹھے کرنے میں کمیشن کی مدد کریں گے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو دسمبر کے دوسرے ہفتے میں بھی طلب کیا گیا تھا۔

 

حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نوٹس وقت پر وصول نہ ہونے سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ کمیشن جنوری کے دوسرے ہفتے اپنی رپورٹ مکمل کرلے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.