‘آپ ہمارا فخر ہیں’ نادرا کا ہر جمعہ خواتین کے نام کرنے کا اعلان

44

اسلام آباد: نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی) نے ہر جمعہ خواتین کے نام کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

نادرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں نادرا سینٹرز پر ہر جمعہ خواتین کیلئے ہو گا۔

 

نادرا نے اس اقدام کو تمام پاکستانی خواتین کے نام کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا ہے کہ ، ’آپ ہمارا فخر ہیں‘۔

 

نادرا کا کہنا ہے کہ نادرا کا عملہ رجسٹریشن کے عمل کے ہر مرحلے میں آپ کی مدد کے لیے موجود ہے۔   اس جمعہ کو اپنے قریبی رجسٹریشن سنٹر پر جائیں اور ترجیحی بنیاد پر اپنا رجسٹریشن کروائیں۔

 

واضح رہے کہ دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا جو صنفی مساوات ، تولیدی حقوق اور خواتین کے خلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل کی جانب توجہ دلاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.