اے این ایف کی کارروائیاں، 2.4 ٹن کلو منشیات برآمد،5 ملزمان گرفتار

51

 

لاہور:  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2.4 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرلی اور 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 85 عدد آئس بھرے کیپسولز برآمد کر لیے، جو بذریعہ پرواز نمبر پی اے-470 سعودیہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

 

ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر پی اے-079 بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس برآمد کر لی۔

 

اینٹی نارکوٹکس فورس کےترجمان کے مطابق اے این ایف نے قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرتے ہوئے گھر سے 2 ہزار کلو چرس برآمد کر لی۔

 

اے این یف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.