شاہ محمود قریشی گرفتار

33

 

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ کو اڈیالہ جیل کے باہر سے راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا۔ گزشتہ روز ڈی سی راولپنڈی نے شاہ محود قریشی کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے تھے۔

 

شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں ملزم نامزد ہیں۔

 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت ہو چکی ہے لیکن 9 مئی مقدمات میں 15 روز کے نظر بندی کے آرڈر جاری ہو چکے ہیں۔

 

پولیس نےبتایا کہ نظر بندی آرڈرز میں شاہ محمود قریشی سے 9 مئی واقعات سے متعلق تفتیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

 

شاہ محمود قریشی کو تھانہ آر اے بازار اور تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اڈیالہ جیل سے تحویل میں لیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.