میلبرن : پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔42.4 اوورز میں آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے تھے کہ بارش ہوگئی جس کےبعد کھیل روک دیا گیا۔
میلبرن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔اب تک کے کامیاب باؤلرز میں حسن علی اور آغا سلمان شامل ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عبداللہ شفیق نے وارنر کا آسان کیچ ڈراپ کیا۔
قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، سعود شکیل، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور آغا سلمان شامل ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزلووڈ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پرتھ میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ پاکستان ہار چکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.