کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے فواد چودھری کے بھائی گرفتار

290

جہلم : کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے  فواد چودھری کے بھائی  گرفتار  کرلیے گئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کو جہلم سےگرفتار کر لیا گیا ہے۔ فراز چودھری این اے 60 کے لیے فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے تھے۔

 

جہلم پولیس کے مطابق فراز چودھری متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔وہ پی ٹی آئی جہلم کے سابق جنرل سیکریٹری تھے۔خیال رہے کہ 20 دسمبر کو سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے جیل کے اندر سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے حوالے سے جیل میں امور سرانجام دینے کی اجازت کے لیے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.