اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بن حسین کے مطابق قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی۔ فنڈ کا مقصد بہتر مالیاتی انتظام، اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے مسابقت کو فروغ دینا ہے۔
ناجی بن حسین نے بتایا کہ رائز ٹو پروگرام ٹیکس، توانائی اور کاروباری موسمیاتی اصلاحات کے پہلے مرحلے کو مکمل کرتا ہے، پروگرام محصولات کو بڑھانے، اخراجات کے ہدف کو بہتر بنانے، مسابقت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ پروگرام سے پاکستان کے پاور سیکٹر کے بہتر انتظام میں بھی مدد ملے گی۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فوری طورپر مالیاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
تبصرے بند ہیں.