چونیاں: چونیاں کے علاقے چھانگا مانگا میں ڈاکوؤں نے باراتیوں کی بس لوٹ لی۔ 5 مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ چھانگا مانگا سے 1کلومیٹر کے فاصلے پر مسافروں کو لوٹ لیا۔
ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کار موٹر سائیکل مسافروں کو روک کر لوٹ مار کی۔ ڈاکو خواتین کے ہاتھوں اور کانوں سے طلائی زیورات بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
متاثرین نے پولیس کے خلاف چھانگا مانگا چونیاں روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ ڈاکو ایک گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ چھانگا مانگا کے قریب روڈ ڈکیتی کرنااور ملزمان کا فرار ہونا قابل افسوس ہے۔
ایس ایچ او چھانگا مانگا نے احتجاج کرنے والے متاثرین سے دوگھنٹے تک مذاکرات کرنے کے بعد ملزمان کی جلد گرفتاری اور لوٹی ہوئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کروائی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.