ڈیفنس کار حادثہ کیس: ملزم افنان کی عمر کےتعین کیلئےدوبارہ میڈیکل  ٹیسٹ کرانے کی اجازت ، جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع

42

لاہور:  عدالت نےڈیفنس کار حادثے کیس میں گرفتار ملزم افنان کی عمر تعین کیلئےدوبارہ میڈیکل  ٹیسٹ کرانی کی اجازت دے دی۔

 

انسداد دہشتگردی  عدالت نےڈیفنس کار حادثے کیس میں گرفتار ملزم افنان کی عمرکے تعین کیلئےدوبارہ میڈیکل  ٹیسٹ کرانی کی اجازت دیتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔

 

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی،تفتیشی افسر ڈی ایس پی راجہ فخر بشیر عدالت میں پیش ہوئے اور ملزم افنان کو جوڈیشل ریمانڈ  کی معیاد ختم ہونے پرعدالت میں  پیش کیاگیا۔

 

تفتیشی افسر  نے عدالت میں بتایا کہ ملزم افنان کی عمر تعین کیلیے آج ملزم کا میڈیکل بورڈ بیٹھ رہا ہے ملزم کو ایک بار پھر میڈکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ پولیس نے  ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا بھی کی۔

 

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے دوبارہ میڈیکل  ٹیسٹ کرانی کی اجازت دیتے ہوئے ملزم کو دو جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے بند ہیں.