لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما ہمایوں اختر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق آئی پی پی قیادت کے سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر سے معاملات طے پاگئے جس کے بعد انہوں نے آئی پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی قیادت جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری نے دو روز قبل ہمایوں اختر سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ہمایوں اختر کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمایوں اختر کا استحکام پاکستان میں با قاعدہ شمولیت کا امکان آج متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ہمایوں اختر کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں۔ ماضی میں ہمایوں اختر ن لیگ ق لیگ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.